مستونگ (این این آئی) ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم نے 13 اکتوبر 2025 سے شروع ہونے والی قومی انسداد پولیو مہم میں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر باقاعدہ سات روزہ مہم کا افتتاح کردیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ محمد افضل سرپرہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر محمد انور گولہ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر سلیم اکبر رہیسانی، چیف ایگزیکٹو آفیسر شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال مستونگ ڈاکٹر عامر اقبال رئیسانی این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر شہزاد عمرانی کمیونٹی کمیونیکیشن آفیسر سید افتخار شاہ مشوانی، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی سید ہمایوں شاہ ڈیزیز سرویلنس آفیسر ڈاکٹر منصور مری فوکل پرسن ڈی سی آفس سید رحمت شاہ پولیو فوکل پرسن حامد الرحمان شاہوانی اور دیگر بھی موجود تھے افتتاحی تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر مستونگ کو ضلع مستونگ میں جاری سات روزہ پولیو مہم کے سلسلے میں ٹیموں کے کام کے حوالے سے تفصیلی استفسار کیا معلومات حاصل کی اور مہم کے حوالے سے مسائل و مشکلات سے آگاہی حاصل کی ا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم نے کہا کہ پولیو کی قومی مہم میں آنے والی نسلوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے معاشرے کی ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا تاہم اس میں پولیو ورکرز کا کردار اہم ہے جس کیلئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے محکمہ صحت کے شانہ بہ شانہ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے اب چونکہ موسم سرما کا آغاز ہوچکا ہے جس کی وجہ سے یہاں سے نقل مکانی کر کے کافی تعداد میں لوگ گرم علاقوں کی طرف جا رہے ہیں ضلع بھر میں ایگزٹ پوائنٹس پر نظر رکھی جائے تاکہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرہ کی تشکیل کے لیئے عوام سے گزارش اور اپیل ہے کہ اپنے بچوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے انہیں پولیو کے قطرے لازمی پلائیں دریں اثناء ڈی سی مستونگ نے عوام سے اپیل کیا کہ عوام پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں کسی بھی وجہ سے رہ جانے والے اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلائیں تاکہ پورے علاقے سے اس وائرس کا خاتمہ ہو اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام یوسیز میں کسی بھی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو ہر صورت کور کیا جائے اور ضلع بھر کے تمام بچوں کو قطرے پلائے جائیں تاکہ کوئی بھی بچہ قطروں سے محروم نہ رہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- آٹے کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ تشویشناک، غریب عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہو رہے ہیں،جے یوآئی
- بلوچستان پولیس کے افسران اور جوان دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں،سید جہانگیرشاہ
- غربت اور بیروزگاری صوبے کی معاشی ترقی، سماجی خوشحالی اور نوجوانوں کے مستقبل کیلئے بڑے چیلنجز ہیں،جعفرخان مندوخیل
- بلوچستان کے تین اضلاع میں مجموعی طور پر8 دہشتگردوں کا خاتمہ اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی دہشتگردی کے خلاف اہم کامیابیاں ہیں،بابر یوسفزئی
- وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
- کوئٹہ کی باہمت بیٹی نے معذوری کو شکست دے کر خواتین کیلئے مثال قائم کر دی
- ہم پاکستان میں ایسا عادلانہ نظام چاہتے ہیں جس میں ہر شہری کو حقوق، انصاف اور تعلیم کے یکساں مواقع میسر ہوں،مولاناہدایت الرحمن بلوچ
- جمعیت مولانا فضل الرحمن کیخلاف الزام تراشی اور کردار کشی کو سرکاری نمائندوں کی نوکریاں پکی کرنے کا آسان ذریعہ بنا دیا گیا ہے، سینیٹر مولانا عبدالواسع
- سعودی عرب کے علاقے نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملے کے 2 ارکان ہلاک
- ایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ

