لسبیلہ(بیوروچیف)آل ٹو ڈسٹرکٹ حب-لسبیلہ “نواب جام کمال خان عالیانی فٹبال ٹورنامنٹ” کا شاندار افتتاح شہزادہ جام محمد کمال عالیانی نے فٹبال کو کک لگا کر کیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خاص شہزادہ جام محمد کمال کو گراؤنڈ آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور دونوں ٹیموں سے فرداً فرداً تعارف کروایا گیا اور گروپ فوٹو لیا گیا اس دوران۔ٹورنامنٹ آرگنائزر نزیر احمد شاہوک، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر خدابخش بلوچ، عبدالغفور جاموٹ۔ جاوید عظیم بلوچ، اور محمد ابراہیم جاموٹ نے شہزادہ جام محمد کمال کو اجرک کے تحائف پیش کیے۔اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی، چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی، چیئرمین یوسی جام یوسف ڈنڈا، حاجی عبدالستار جاموٹ،معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی، پی ایس اعجاز، پیر غلام نبی شاہ جیلانی، سرپرست اعلیٰ حسین علی جاموٹ، زین العابدین رونجھو، چیف آرگنائزر کیپٹن نزیر شاہوک، محمد ابراہیم جاموٹ۔ محمد اکرم لاسی، معراج لاسی، ماسٹر محمد رحیم ادا، ڈی ڈی او اطہر قریشی، برکت جاموٹ، محمد ابراہیم جاموٹ، وڈیرہ عبدالرزاق جاموٹ موجود تھےاسٹیڈیم تماشائیوں سے مکمل بھر چکا تھا اور ماحول جوش و خروش سے بھرپور تھا۔جبکہ کمینری کے فرائض لسبیلہ کے معروف کمینٹر سینئر صحافی راجہ شوکت نے سرانجام دئیے

