نال: نیشنل پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، تنظیمی امور اور عوامی مسائل پر گفتگو

نال (این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو سے نیشنل پارٹی قلات ریجن کے سیکرٹری ایڈووکیٹ حمید بلوچ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پارٹی کے دیگر رہنماؤں اور علاقائی معززین بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پارٹی امور، علاقائی مسائل اور تنظیمی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سردار محمد اسلم بزنجو نے پارٹی کارکنوں کی کاوشوں کو سراہا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایڈووکیٹ حمید بلوچ نے پارٹی کی مضبوطی اور عوامی فلاح کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں اتحاد و اتفاق کے ساتھ آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا,

اپنا تبصرہ بھیجیں