پبلک ویلفیئر ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن بلوچستان کے رہنماؤں کا شادی کور کے مختلف علاقوں کا دورہ — تعلیمی و عوامی مسائل پر گہری تشویش

پسنی (این این آئی) پبلک ویلفیئر ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن بلوچستان کے مرکزی صدر پرویز سفر، مرکزی ایگزیکٹیو ممبر میر سلمان کلمتی اور خادم پسنی لالا سیلانی نے آج شادی کور کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران تنظیمی رہنماؤں نے علاقے کے عوامی مسائل خصوصاً تعلیمی اداروں کی خستہ حالی، اسکولوں کی کمی، شادی کور ڈیم کے چینلوں میں گندگی اور صفائی کی ناقص صورتحال کا قریب سے جائزہ لیا۔ رہنماؤں نے ان تمام حالات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

مرکزی صدر پرویز سفر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:

شادی کور کے عوام بنیادی
سہولیات سے محروم ہیں۔
خصوصاً تعلیم کا فقدان نوجوان
نسل کے مستقبل کے لیے خطرناک
ہے۔ حکومت بلوچستان اور متعلقہ
محکموں کو چاہیے کہ وہ فوری
طور پر اسکولوں کی تعمیر و
بحالی کے لیے عملی اقدامات کریں

تاکہ آنے والی نسلیں تعلیم سے
محروم نہ رہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ پبلک ویلفیئر ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن بلوچستان عوامی خدمت کے جذبے کے تحت تعلیم، صحت اور صفائی کے شعبوں میں اپنی خدمات جاری رکھے گی، اور ان مسائل کو متعلقہ حکام تک پہنچا کر عملی حل کے لیے کوششیں تیز کی جائیں گی۔

مرکزی ایگزیکٹیو ممبر میر سلمان کلمتی نے بھی کہا کہ

شادی کور جیسے علاقے بنیادی
سہولیات کے منتظر ہیں۔ حکومت
کو چاہیے کہ تعلیم، صحت اور
صاف پانی جیسے بنیادی حقوق
کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں
پر یقینی بنائے۔”

خادم پسنی لالا سیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ:

ہم عوام کی آواز ہے، ہم
علاقے کے ہر مسئلے کو اجاگر کرتے
رہیں گے تاکہ عوام کے حالات میں
بہتری آسکے۔ شادی کور کے عوام
باشعور ہیں اور ان کے ساتھ مل
کر ہم ترقی کی راہ ہموار کریں
گے
دورے کے اختتام پر رہنماؤں نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ضلعی و صوبائی سطح پر اٹھایا جائے گا تاکہ شادی کور کے عوام کو تعلیم، صحت اور صفائی کی بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں