لورالائی (این این آئی)انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر خان نے لورالائی کا ایک روزہ دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ، ایس ایس پی لورالائی احمد سلطان، ایس پی بارکھان سعد آفریدی، ایس پی دْکی سید زاہد حسین شاہ اور دیگر افسران نے کیا۔دورے کے دوران آئی جی کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ انہوں نے پولیس شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہماری تاریخ کا فخر ہیں۔انہوں نے تھانہ سٹی اشرف شہید، پولیس لائن، اور ایس پی آفس کا معائنہ کیا،حوالات میں بند قیدیوں سے ملاقات کی اور پولیس اہلکاروں سے دربار میں خطاب کیا۔ اس موقع پر شہداء کے لواحقین اور جوانوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔امن و امان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، اور خفیہ نیٹ ورک کو مؤثر بنایا جائے تاکہ امن دشمن عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو جدید تربیت، اسلحہ، گاڑیاں اور وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار رہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس ویلفیئر پیکیج کو دوگنا کر دیا گیا ہے، اور جزا و سزا کے نظام کو مزید فعال کیا جا رہا ہے۔آئی جی نے کہا کہ بلوچستان کے امن کے لیے ہمیں متحد ہو کر کام کرنا ہے، ہمارا دشمن مکار ہے، لیکن ہماری یکجہتی اور فرض شناسی اسے ناکام بنائے گی۔?ئی جی کے اس دورے کو لورالائی ڈویڑن میں پولیس اصلاحات، فلاح و بہبود، اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- آٹے کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ تشویشناک، غریب عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہو رہے ہیں،جے یوآئی
- بلوچستان پولیس کے افسران اور جوان دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں،سید جہانگیرشاہ
- غربت اور بیروزگاری صوبے کی معاشی ترقی، سماجی خوشحالی اور نوجوانوں کے مستقبل کیلئے بڑے چیلنجز ہیں،جعفرخان مندوخیل
- بلوچستان کے تین اضلاع میں مجموعی طور پر8 دہشتگردوں کا خاتمہ اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی دہشتگردی کے خلاف اہم کامیابیاں ہیں،بابر یوسفزئی
- وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
- کوئٹہ کی باہمت بیٹی نے معذوری کو شکست دے کر خواتین کیلئے مثال قائم کر دی
- ہم پاکستان میں ایسا عادلانہ نظام چاہتے ہیں جس میں ہر شہری کو حقوق، انصاف اور تعلیم کے یکساں مواقع میسر ہوں،مولاناہدایت الرحمن بلوچ
- جمعیت مولانا فضل الرحمن کیخلاف الزام تراشی اور کردار کشی کو سرکاری نمائندوں کی نوکریاں پکی کرنے کا آسان ذریعہ بنا دیا گیا ہے، سینیٹر مولانا عبدالواسع
- سعودی عرب کے علاقے نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملے کے 2 ارکان ہلاک
- ایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ

