دالبندین(این این آئی)دالبندین کے عوامی و سماجی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلی خداے رحیم دالبندین کے جنوبی جانب سڑک پر شام کے وقت نوعمر اور کم سن لڑکوں کی ون ویلنگ اور موٹر سائیکل ریسنگ ایک خطرناک رجحان بن چکی ہے، جو نوجوان نسل کے لیے جان لیوا ثابت ہو رہی ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق، درجنوں کم سن لڑکے مختلف ٹولیوں کی شکل میں موٹر سائیکلوں پر ریسنگ کرتے ہیں،سلنسر پٹاخوں کی گونج سے علاقے کا سکون تباہ کر دیتے ہیں، اور کئی بار یہ خطرناک کھیل خوفناک حادثات میں بدل جاتے ہیں۔ اکثر ایسے نوجوان یا تو شدید زخمی ہو کر عمر بھر کے لیے اپاہج ہو جاتے ہیں یا اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر اس سڑک کو پے درپے حادثات کے باعث خونی روڈ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ انہوں نے حکامِ بالا سے اپیل کی کہ دالبندین میں ون ویلنگ اور غیر قانونی ریسنگ پر فوری پابندی عائد کی جائے، کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے سے روکا جائے، اور پٹاخے نما شور مچانے والے سلنسرز پر مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ علاقے کا امن و سکون بحال ہو۔عوامی نمائندوں، علماء کرام، اساتذہ اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے بھی اس معاملے پر سنجیدگی دکھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دالبندین ہم سب کا شہر ہے، یہاں کے بچے ہمارے اپنے بچے ہیں، ہمیں ان کی اخلاقی، سماجی اور معاشرتی تربیت کی ذمہ داری سنجیدگی سے نبھانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اگر والدین، اساتذہ، مذہبی رہنما اور سماجی کارکن مل کر ان نوجوانوں کی رہنمائی کریں تو دالبندین کو امن و سکون کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- آٹے کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ تشویشناک، غریب عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہو رہے ہیں،جے یوآئی
- بلوچستان پولیس کے افسران اور جوان دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں،سید جہانگیرشاہ
- غربت اور بیروزگاری صوبے کی معاشی ترقی، سماجی خوشحالی اور نوجوانوں کے مستقبل کیلئے بڑے چیلنجز ہیں،جعفرخان مندوخیل
- بلوچستان کے تین اضلاع میں مجموعی طور پر8 دہشتگردوں کا خاتمہ اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی دہشتگردی کے خلاف اہم کامیابیاں ہیں،بابر یوسفزئی
- وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
- کوئٹہ کی باہمت بیٹی نے معذوری کو شکست دے کر خواتین کیلئے مثال قائم کر دی
- ہم پاکستان میں ایسا عادلانہ نظام چاہتے ہیں جس میں ہر شہری کو حقوق، انصاف اور تعلیم کے یکساں مواقع میسر ہوں،مولاناہدایت الرحمن بلوچ
- جمعیت مولانا فضل الرحمن کیخلاف الزام تراشی اور کردار کشی کو سرکاری نمائندوں کی نوکریاں پکی کرنے کا آسان ذریعہ بنا دیا گیا ہے، سینیٹر مولانا عبدالواسع
- سعودی عرب کے علاقے نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملے کے 2 ارکان ہلاک
- ایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ

