اوتھل (این این آئی) پیر گوٹھ اوتھل کے قریب بائی پاس سے آگے لاکھڑا روڈ کاٹھوڑ کے مقام پر ڈکیتی کی واردات، آٹھ مسلح افراد ایک گھر میں گھس کر اور گھر والوں کو یرغمال بناکر شادی کے لیئے لائے گئے سامان جس میں زیورات، نقدی، دو موٹرسائیکلیں، 5 موبائل اور دیگر سامان لوٹ کر فرار، سامان کی مالیت 60 لاکھ کے قریب بتائی جاتی ہے،ملزمان باقاعدہ منصوبہ بندی سے آئے تھے، اور گھر کے مالکان کے شناختی کارڈ بھی چیک کیئے اور انہیں گن کے بٹ بھی مارے،مزاحمت پر ایک شخص زخمی، باوثوق زرائع کے مطابق اوتھل سے تقریباً 7 کلو میٹر دور پیر گوٹھ کے قریب بائی پاس سے آگے کاٹھوڑ کے مقام پر لاکھڑا روڈ سے متصل حسن برہ اور حسین برہ کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں آٹھ مسلح افراد گھر میں گھس کر آئے اور گھر کے سربراہ کیشناختی کارڈ چیک کر کے اور اسلحہ کے بٹ مار کر والوں کو یرغمال بناکر گھر سے زیورات، لاکھوں کی نقدی، دو موٹر سائیکلیں، 5 موبائل اور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہوگئے۔ڈکیت رات گئے گھر میں داخل ہوئے اور اتور کی علی الصباح فرار ہوگئے۔زرائع کے مطابق اہلخانہ ایک روز قبل ہی کراچی سے شادی کی خریداری جس سونا، کپڑے، اور دیگر سامان خرید کر لائے تھے۔ ڈکیت جاتے ہوئے شادی کے سامان کے علاوہ گھر میں موجود لاکھوں کی نقدی،گھر میں کھڑی ہنڈا 125 سمیت دو موٹر سائیکلیں،ان کے 5 موبائل اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے۔ چوری سے متاثرہ لوگ شادی کی خریداری کرکے ایک دن قبل ہی آئے تھے۔ لیکن دوسرے ہی دن ڈکیتی کی واردات شادی اور گھریلو سامان چوری ہوگیا۔ زرائع کے مطابق یہ ڈکیتی کسی کی مخبری کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔جب کہ اہلِ علاقہ نے واردات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور علاقے میں سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے جائیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- آٹے کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ تشویشناک، غریب عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہو رہے ہیں،جے یوآئی
- بلوچستان پولیس کے افسران اور جوان دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں،سید جہانگیرشاہ
- غربت اور بیروزگاری صوبے کی معاشی ترقی، سماجی خوشحالی اور نوجوانوں کے مستقبل کیلئے بڑے چیلنجز ہیں،جعفرخان مندوخیل
- بلوچستان کے تین اضلاع میں مجموعی طور پر8 دہشتگردوں کا خاتمہ اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی دہشتگردی کے خلاف اہم کامیابیاں ہیں،بابر یوسفزئی
- وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
- کوئٹہ کی باہمت بیٹی نے معذوری کو شکست دے کر خواتین کیلئے مثال قائم کر دی
- ہم پاکستان میں ایسا عادلانہ نظام چاہتے ہیں جس میں ہر شہری کو حقوق، انصاف اور تعلیم کے یکساں مواقع میسر ہوں،مولاناہدایت الرحمن بلوچ
- جمعیت مولانا فضل الرحمن کیخلاف الزام تراشی اور کردار کشی کو سرکاری نمائندوں کی نوکریاں پکی کرنے کا آسان ذریعہ بنا دیا گیا ہے، سینیٹر مولانا عبدالواسع
- سعودی عرب کے علاقے نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملے کے 2 ارکان ہلاک
- ایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ

