اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر پیش آنے والی حالیہ پیش رفت تشویشناک ہے،افغان فورسز کی جانب سے سرحدی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ اور حملے سنگین اشتعال انگیزی ہیں۔اتوار کو ”ایکس“پر اپنی پوسٹ میں سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے مناسب جوابی حملے اور کارروائیاں طالبان کے ڈھانچے کو نشانہ بنانے اور افغان سرزمین سے کام کرنے والے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندْوستان نامی دہشت گرد عناصر کو نیوٹرلائز کرنے کے لیے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ہماری دفاعی کارروائیاں امن پسند افغان شہری آبادی کے خلاف نہیں ہیں،طالبان فورسز کے برعکس ہم نے شہری جانوں کے نقصان سے بچنے کے لیے انتہائی احتیاط برتی ہے۔ اسحاق ڈار نے توقع ظاہر کی کہ طالبان حکومت دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے گی جو پاک افغان تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری،علاقائی اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- موسم سرما میں گیس کے بغیر گزارہ مشکل، لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان
- دوران ملازمت وفات پانیوالے کیسکوملازمین کے بچوں میں تقرری کے احکامات تقسیم
- پشین،سیلاب سے متاثرہ 166 خاندانوں میں 830 مویشی تقسیم
- چین کے قومی دن پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی چینی قیادت،عوام کو مبارکباد
- بلوچستان واٹر ریسورسز مینجمنٹ بل 2026 پر قائمہ کمیٹی آبپاشی کا تفصیلی غور
- جھالاوان میڈیکل کالج کو فعال،مؤثر بنانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے،مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- بوستان تھانے کو جلائے یا تباہ کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، بابر یوسفزئی
- حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی،ریلیف کیلئے مختلف سطحوں پر کوششیں جاری ہیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- سرکاری طبی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہورہا،اصلاحاتی اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
- جنگ وسیع ہونے سے صحت کا نظام تباہ ہو سکتا ہے، یمن کے ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

