اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے افغانستان کی جانب سے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سرحدی سلامتی پر کوئی سمجھوتا ممکن نہیں، قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے،پاک فوج نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرات مند قیادت میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔اتوار کوجاری بیان کے مطابق رانا مشہود احمد خان نے پاک فوج کی مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی پر اسے خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دفاع میں مصروف جوانوں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں،ہمیں اپنی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور وطن سے محبت پر فخر ہے،پاکستان کے دفاعی اداروں نے ہمیشہ دشمن کو اس کی حرکتوں کا مؤثر جواب دیا ہے۔رانا مشہود احمدخاں نے کہا کہ پاکستان نے بارہا افغانستان کو متنبہ کیا کہ اس کی سرزمین دہشت گرد عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہو۔رانامشہوداحمدخاں نے کہا کہ افغانستان میں موجود فتنہ انگیز عناصر پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔پاکستان امید رکھتا ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنائے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- موسم سرما میں گیس کے بغیر گزارہ مشکل، لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان
- دوران ملازمت وفات پانیوالے کیسکوملازمین کے بچوں میں تقرری کے احکامات تقسیم
- پشین،سیلاب سے متاثرہ 166 خاندانوں میں 830 مویشی تقسیم
- چین کے قومی دن پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی چینی قیادت،عوام کو مبارکباد
- بلوچستان واٹر ریسورسز مینجمنٹ بل 2026 پر قائمہ کمیٹی آبپاشی کا تفصیلی غور
- جھالاوان میڈیکل کالج کو فعال،مؤثر بنانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے،مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- بوستان تھانے کو جلائے یا تباہ کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، بابر یوسفزئی
- حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی،ریلیف کیلئے مختلف سطحوں پر کوششیں جاری ہیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- سرکاری طبی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہورہا،اصلاحاتی اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
- جنگ وسیع ہونے سے صحت کا نظام تباہ ہو سکتا ہے، یمن کے ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

