شیخوپورہ (این این آئی)تحریک لبیک پاکستان کے امیر سعد رضوی، انس رضوی سمیت ٹی ایل پی کی مرکزی قیادت کے خلاف ’غیرقانونی جلوس نکال کر لوگوں کو اشتعال دلانے، نقص امن پیدا کرنے اور پولیس ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنانے سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت شیخوپورہ کے تھانہ فیروز والا میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقدمے میں 27 دفعات لگائی گئی ہیں جن میں سے دو دفعات انسداد دہشت گردی کی دفعہ چھ اور سات بھی شامل ہیں جن میں جرم ثابت ہونے پر سزائے موت یا عمر قید دی جاسکتی ہے۔یہ مقدمہ گوجرانوالہ کے ایس ایچ او عمران نسیم بٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جو مبینہ طور پر ٹی ایل پی کے کارکنوں کے حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ٹی ایل پی کے جلوس میں ایک ٹرالر تھا جس کے اوپر لاؤڈ اسپپیکر اور ڈیک لگے ہوئے تھے اور اسٹیج پر سعد رضوی مائیک کے ذریعے لوگوں کو اشتعال دلا رہے تھے۔‘ مقدمے میں ٹی ایل پی کے دیگر 16 رہنماؤں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ’شرکا جلوس کی تعداد دو ہزار سے زائد تھی جس میں شامل لوگوں نے ہاتھوں میں ڈنڈے، پتھر وغیرہ پکڑ رکھے تھے، کچھ لوگوں کے پاس آتشیں اسلحہ بھی تھا اس دوران لگ بھگ 30 سے 35 لڑکوں کے ایک گروپ نے اچانک پولیس پر حملہ آور ہو کر مارکٹائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- موسم سرما میں گیس کے بغیر گزارہ مشکل، لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان
- دوران ملازمت وفات پانیوالے کیسکوملازمین کے بچوں میں تقرری کے احکامات تقسیم
- پشین،سیلاب سے متاثرہ 166 خاندانوں میں 830 مویشی تقسیم
- چین کے قومی دن پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی چینی قیادت،عوام کو مبارکباد
- بلوچستان واٹر ریسورسز مینجمنٹ بل 2026 پر قائمہ کمیٹی آبپاشی کا تفصیلی غور
- جھالاوان میڈیکل کالج کو فعال،مؤثر بنانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے،مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- بوستان تھانے کو جلائے یا تباہ کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، بابر یوسفزئی
- حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی،ریلیف کیلئے مختلف سطحوں پر کوششیں جاری ہیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- سرکاری طبی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہورہا،اصلاحاتی اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
- جنگ وسیع ہونے سے صحت کا نظام تباہ ہو سکتا ہے، یمن کے ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

