کرم (این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے کرم میں رات دیر تک پاکستان اور افغانستان کے مابین ہونے والی جھڑپوں کے بعد کرم کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع کرم میں سول ہسپتال پاڑہ چنار میں ایک شخص کی لاش اور ایک زخمی کو لایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس حملے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ہسپتال میں موجود ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کی اطلاع کے مطابق رات کے وقت پاکستان، افغانستان سرحد پر جھڑپوں سے دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں پاڑہ چنار ہسپتال لایا گیا تھا۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاڑہ چنار کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر میر حسن جان نے بتایا کہ وہ اور ان کا عملہ ساری رات ڈیوٹی پر موجود تھے۔ کرم کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی تھی اور تمام عملے کو ہسپتال حاضر ہونے کا کہا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- موسم سرما میں گیس کے بغیر گزارہ مشکل، لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان
- دوران ملازمت وفات پانیوالے کیسکوملازمین کے بچوں میں تقرری کے احکامات تقسیم
- پشین،سیلاب سے متاثرہ 166 خاندانوں میں 830 مویشی تقسیم
- چین کے قومی دن پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی چینی قیادت،عوام کو مبارکباد
- بلوچستان واٹر ریسورسز مینجمنٹ بل 2026 پر قائمہ کمیٹی آبپاشی کا تفصیلی غور
- جھالاوان میڈیکل کالج کو فعال،مؤثر بنانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے،مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- بوستان تھانے کو جلائے یا تباہ کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، بابر یوسفزئی
- حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی،ریلیف کیلئے مختلف سطحوں پر کوششیں جاری ہیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- سرکاری طبی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہورہا،اصلاحاتی اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
- جنگ وسیع ہونے سے صحت کا نظام تباہ ہو سکتا ہے، یمن کے ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

