نیشنل پارٹی ضلع حب کے انفارمیشن سیکریٹری وکونسلر میونسپل کارپوریشن حافظ رسول بخش حب کے شہریوں کے دلوں کی ترجمانی کی ہے

حب (رھبر نیوز ) حب بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز کہیں نہیں دکھائی دے رہی صوبائی حکومت کے ماتحت محکمے فرضی کارروائیوں۔فوٹو سیشن اور دعووں کے ذریعے چلائے جارہے ہیں بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب میں ڈینگی اور ملیریا وباء کی صورت اختیار کرچکے ہیں حکومت،انتظامیہ،اکثر بلدیاتی نمائندے اور منسٹرز کہیں دکھائی نہیں دے رہے حب شہر کے لوگ پرائیویٹ کلینکس میں اتائیوں سے مہنگے علاج کروا رہے ہیں سرکاری سطح پر علاج معالجے کی کوئی سہولت نہیں حب کے شہری لٹ رہے ہیں مر رہے ہیں،مگر کسی کو کوئی فکر نہیں۔تعمیر و ترقی کے صرف دعوے سننے میں آرہے ہیں۔واضع رہے کہ وفاق اور صوبے کو بہت بڑا ریونیو دینے والا شہر حب ہے جس کے مکین بے یارو مددگار ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں