نیشنل پارٹی رہنماؤں کی تحصیل نال کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد

تربت ( این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکریٹری حاجی فدا حسین دشتی، سابق ضلعی صدر مشکور انور بلوچ اور سینئر رہنما قاسم گاجیزئی ایڈووکیٹ نے نیشنل پارٹی تحصیل نال کی نومنتخب کابینہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے صدر میر طیب بزنجو، نائب صدر اشرف ساسولی، جنرل سیکریٹری حفیظ بلوچ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری اسد نور بزنجو، فنانس سیکریٹری سلطان بزنجو، رابطہ سیکریٹری اسماعیل سمالانی اور پریس سیکریٹری وہاب شہزاد بلوچ کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب کابینہ پارٹی کو تحصیل نال میں مزید فعال، منظم اور مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور پارٹی کے نظریے کو عوام تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں