کوئٹہ( این این آئی) کارکنان نیشنل پارٹی کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں’ تمپ سے بڑی تعداد میں سیاسی کارکنان کی پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے’ جدوجہد کو مزید تقویت ملے گی، میر کبیر محمدشہی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمدشہی نے تمپ کے مختلف علاقوں سے سیاسی کارکنان اور علاقائی عمائدین کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا ہے۔ میر کبیر نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی مخلص اور باشعور سیاسی کارکنان پر مشتمل جمہوری سیاسی جماعت ہے اور کارکنان پارٹی کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں۔ نیشنل پارٹی محکوم اقوام اور مظلوم عوام کی محرومیوں کو دور کرنے اور ان کے حق حکمرانی کے حصول کےلیے کوشاں ہے اور اسی لیے ملک میں حقیقی جمہوریت، پارلیمان کی بالادستی، آئین کی حکمرانی، سماجی انصاف اور ساحل و وسائل پر اقوام کا حق ملکیت قائم کرنے کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔ حالیہ شمولیتوں سے ایک بار پھر یہ واضح ہوتا ہے کہ نیشنل پارٹی ہی عوام اور سیاسی کارکنوں کی امنگوں کی حقیقی ترجمان ہے۔ تمپ سے بڑی تعداد میں کارکنان کی پارٹی میں شمولیت پارٹی پر سیاسی کارکنان کی جانب سے اعتماد کا اظہار ہے اور اس سے پارٹی کی جمہوری جدوجہد کو مزید تقویت ملے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- آٹے کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ تشویشناک، غریب عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہو رہے ہیں،جے یوآئی
- بلوچستان پولیس کے افسران اور جوان دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں،سید جہانگیرشاہ
- غربت اور بیروزگاری صوبے کی معاشی ترقی، سماجی خوشحالی اور نوجوانوں کے مستقبل کیلئے بڑے چیلنجز ہیں،جعفرخان مندوخیل
- بلوچستان کے تین اضلاع میں مجموعی طور پر8 دہشتگردوں کا خاتمہ اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی دہشتگردی کے خلاف اہم کامیابیاں ہیں،بابر یوسفزئی
- وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
- کوئٹہ کی باہمت بیٹی نے معذوری کو شکست دے کر خواتین کیلئے مثال قائم کر دی
- ہم پاکستان میں ایسا عادلانہ نظام چاہتے ہیں جس میں ہر شہری کو حقوق، انصاف اور تعلیم کے یکساں مواقع میسر ہوں،مولاناہدایت الرحمن بلوچ
- جمعیت مولانا فضل الرحمن کیخلاف الزام تراشی اور کردار کشی کو سرکاری نمائندوں کی نوکریاں پکی کرنے کا آسان ذریعہ بنا دیا گیا ہے، سینیٹر مولانا عبدالواسع
- سعودی عرب کے علاقے نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملے کے 2 ارکان ہلاک
- ایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ

