کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ پاکستان گزشتہ نصف صدی سے افغان مہاجرین کی نہ صرف مہمان نوازی کر رہا ہے بلکہ انہیں اپنے پورے ملک میں پناہ دیتے ہوئے مہاجر کیمپوں تک محدود رکھنے کی بجائے پورے ملک میں آزاد حیثیت سے کاروبار جائیدادیں خریدنے کے علاؤہ وہ تمام سہولتیں فراہم کیں جو ایک حقیقی پاکستانی کو حاصل ہیں لیکن ان تمام باتوں سے قطع نظر آج طالبان حکومت کی جانب سے دراندازی کرتے ہوئے دہشت گرد ہمارے عوام اور سیکورٹی فورسسز پر حملے کرکے مالی و جانی نقصان پہنچا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سفارتی محاذ پر طالبان حکومت کو افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے نہ صرف شواہد فراہم کیے گئے بلکہ ان دہشت گردوں کے کمیں گاہوں کا بھی بتایا گیا لیکن پھر بھی دراندازی اور جارحیت میں کمی نہیں آئی، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ گزشتہ رات افغان حکومت نے احسان فراموشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرحدی علاقوں پرجو حملے کیے اور غلط دعویٰ کیا کہ ہم نے پاک افواج کو نقصان پہچایا، صوبائی وزیر نے کہا کہ اس ضمن میں واضح ہو کہ پاکستان کے مسلح افواج نے اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے موثر انداز میں کاروائی کی اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرتے ہوئے ثابت کیا کہ پاکستان اسلامی دنیا کا واحد ایٹمی ملک ہے جس کی بہترین افواج کسی بھی جارحیت کا منہ تھوڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ طالبان حکومت دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ذمہ دار ہمسایہ ملک ہونے کا ثبوت دے اور افغانستان میں موجود دہشت گردی کے مراکز کو فوری طور پر ختم کرے تاکہ مستقبل میں دونوں ممالک کسی بھی قسم کے محاذ آرائی سے بچ سکیں، انہوں نے امید کی کی برادر اسلامی ہمسایہ ممالک تصادم کی بجائے امن کا راستہ اختیار کریں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- آٹے کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ تشویشناک، غریب عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہو رہے ہیں،جے یوآئی
- بلوچستان پولیس کے افسران اور جوان دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں،سید جہانگیرشاہ
- غربت اور بیروزگاری صوبے کی معاشی ترقی، سماجی خوشحالی اور نوجوانوں کے مستقبل کیلئے بڑے چیلنجز ہیں،جعفرخان مندوخیل
- بلوچستان کے تین اضلاع میں مجموعی طور پر8 دہشتگردوں کا خاتمہ اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی دہشتگردی کے خلاف اہم کامیابیاں ہیں،بابر یوسفزئی
- وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
- کوئٹہ کی باہمت بیٹی نے معذوری کو شکست دے کر خواتین کیلئے مثال قائم کر دی
- ہم پاکستان میں ایسا عادلانہ نظام چاہتے ہیں جس میں ہر شہری کو حقوق، انصاف اور تعلیم کے یکساں مواقع میسر ہوں،مولاناہدایت الرحمن بلوچ
- جمعیت مولانا فضل الرحمن کیخلاف الزام تراشی اور کردار کشی کو سرکاری نمائندوں کی نوکریاں پکی کرنے کا آسان ذریعہ بنا دیا گیا ہے، سینیٹر مولانا عبدالواسع
- سعودی عرب کے علاقے نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملے کے 2 ارکان ہلاک
- ایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ

