لورالائی(این این آئی)سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل بلوچستان حکومت کی اولین ترجیح ہے روڈ نیٹ ورک اور بلڈنگز کے تعمیراتی منصوبوں کے معیار اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا عوامی سہولت کے لیے حکومت بلوچستان کی جانب سے لورالائی میں کئی منصوبے جاری ہیں ان منصوبوں کے معیار کا جائزہ لینے کے موقع پر کہی اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف انجینئر ساجد بلوچ،ایکسین بی انیڈ آر احمد دین ایکسین بی انیڈ آر محمد دواد،ایس ڈی او محمدانور لونی موجود تھے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو لعل جان جعفر نے یورنیورسٹی روڈ،لورالائی ٹو سنجاوی روڈ،ہائی کورٹ زیرتعمیر بلڈنگ،لورالائی میں جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے منصوبے کے مختلف حصوں کا باریک بینی سے معائنہ کرتے ہوئے ترقیاتی امور کا مشاہدہ کیا اور ایگزیکٹو انجینئر روڈز وبلڈنگ احمد دین اور محمد دواد سے منصوبے کے معیار اور تکمیل کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے حوالے سے تفصیلی آگاہی حاصل کی۔سیکرٹری نے ہدایت کی کہ حکام بالا کے احکامات کی روشنی میں تمام امور کو معیاری بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی منصوبے کو مقررہ مدت اور پی سی ون کے عین مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت سہولتیں میسر آسکیں۔ دورے کے دوران سیکرٹری نے ضلع میں بلڈنگز کے منصوبوں کو بروقت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے واضح احکامات دیے اور کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے کروڑوں روپے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے جن کی تکمیل کے بعد نہ صرف لوگوں کی معیار زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی بلکہ جدید سہولتیں بھی عوام کو ان کے دروازے پر فراہم کی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دورے کا مقصد صرف منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینا نہیں بلکہ ان کے معیار کو پرکھنا بھی ہے، کیونکہ غیر معیاری ترقیاتی عمل ناقابل قبول ہوگا۔ انہوں نے تمام انجینئرز اور فیلڈ اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ اپنی موجودگی میں تعمیراتی منصوبوں کی نگرانی یقینی بنائیں اور پی سی ون کے مطابق معیار کو ہر حال میں برقرار رکھیں تاکہ حکومت کے عوام دوست ترقیاتی وڑن کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- آٹے کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ تشویشناک، غریب عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہو رہے ہیں،جے یوآئی
- بلوچستان پولیس کے افسران اور جوان دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں،سید جہانگیرشاہ
- غربت اور بیروزگاری صوبے کی معاشی ترقی، سماجی خوشحالی اور نوجوانوں کے مستقبل کیلئے بڑے چیلنجز ہیں،جعفرخان مندوخیل
- بلوچستان کے تین اضلاع میں مجموعی طور پر8 دہشتگردوں کا خاتمہ اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی دہشتگردی کے خلاف اہم کامیابیاں ہیں،بابر یوسفزئی
- وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
- کوئٹہ کی باہمت بیٹی نے معذوری کو شکست دے کر خواتین کیلئے مثال قائم کر دی
- ہم پاکستان میں ایسا عادلانہ نظام چاہتے ہیں جس میں ہر شہری کو حقوق، انصاف اور تعلیم کے یکساں مواقع میسر ہوں،مولاناہدایت الرحمن بلوچ
- جمعیت مولانا فضل الرحمن کیخلاف الزام تراشی اور کردار کشی کو سرکاری نمائندوں کی نوکریاں پکی کرنے کا آسان ذریعہ بنا دیا گیا ہے، سینیٹر مولانا عبدالواسع
- سعودی عرب کے علاقے نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملے کے 2 ارکان ہلاک
- ایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ

