نصیرآباد(این این آئی)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے محکمہ ریونیو نصیر آباد ڈویژن کی خالی آسامیوں کے لیے امتحانی عمل کا جائزہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ انہیں تحریری امتحانات کے حوالے سے انہیں آگاہی فراہم کی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت دیں کہ امیدواران کو مقررہ وقت تک ٹیسٹ مکمل کرنے کے لیے تمام سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ امتحان کا عمل شفاف، منظم اور میرٹ پر مبنی ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ہدایت کے مطابق کمشنر نصیرآباد ڈویڑن صلاح الدین نورزئی کی سربراہی میں محکمہ ریونیو کی تمام آسامیوں کو مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر پر کرنے کے لیے جامع اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شفافیت، قابلیت اور انصاف پر مبنی بھرتی کا عمل حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے تاکہ نوجوانوں کو ان کی اہلیت کے مطابق روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔واضح رہے کہ نصیرآباد ڈویژن میں محکمہ ریونیو کی مختلف آسامیوں کو پر کرنے کے لیے ریکروٹمنٹ کمیٹی کے چیئرمین و کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی نگرانی میں امیدواروں سے تحریری امتحانات لینے کا عمل جاری ہے۔ کمشنر آفس کے احاطے میں تحریری ٹیسٹ کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے جہاں امیدواران کے لیے کرسیاں، سایہ دار جگہ اور آبنوشی سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئیں۔امتحانات کے دوران ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے ٹیسٹ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- آٹے کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ تشویشناک، غریب عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہو رہے ہیں،جے یوآئی
- بلوچستان پولیس کے افسران اور جوان دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں،سید جہانگیرشاہ
- غربت اور بیروزگاری صوبے کی معاشی ترقی، سماجی خوشحالی اور نوجوانوں کے مستقبل کیلئے بڑے چیلنجز ہیں،جعفرخان مندوخیل
- بلوچستان کے تین اضلاع میں مجموعی طور پر8 دہشتگردوں کا خاتمہ اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی دہشتگردی کے خلاف اہم کامیابیاں ہیں،بابر یوسفزئی
- وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
- کوئٹہ کی باہمت بیٹی نے معذوری کو شکست دے کر خواتین کیلئے مثال قائم کر دی
- ہم پاکستان میں ایسا عادلانہ نظام چاہتے ہیں جس میں ہر شہری کو حقوق، انصاف اور تعلیم کے یکساں مواقع میسر ہوں،مولاناہدایت الرحمن بلوچ
- جمعیت مولانا فضل الرحمن کیخلاف الزام تراشی اور کردار کشی کو سرکاری نمائندوں کی نوکریاں پکی کرنے کا آسان ذریعہ بنا دیا گیا ہے، سینیٹر مولانا عبدالواسع
- سعودی عرب کے علاقے نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملے کے 2 ارکان ہلاک
- ایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ

