ڈیرہ مراد جمالی(این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے حلقے انتخاب ضلع ڈیرہ بگٹی میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے ڈیرہ بگٹی کی فضاء گونج اٹھی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے حلقے انتخاب ضلع ڈیرہ بگٹی سوئی پاکستان ہاوس سے میر آفتاب خان بگٹی کی ہدایت پر ٹاون چیئر مین میر عزت اللہ بگٹی وڈیرہ دلمراد بگٹی کی قیادت میں ہزاروں افراد پر مشتمل افواج پاک کے حق میں ریلی نکالی گئی ریلی میں قبائلی عمائدین معتبرین اور شہریوں نے بھر پور شرکت کی مقررین نے کہا ہم وزیراعلی سرفراز خان بگٹی ایم این اے میان خان بگٹی کے وژن کے تحت پاک افواج کے حق میں ریلی نکال کر انکے ساتھ یکجہتی کرنے اور دشمنان پاکستان کے خلاف افواج پاک کے ساتھ شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کرتے ہیں ڈیرہ بگٹی کے غیور عوام محب وطن ہیں ہمیں پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ والہانہ محبت اور عقیدت ہے بھارتی اور افغان کی جارحیت کا پوری قوم ملکر منہ توڑ جواب دیا جائے گا اس موقع پر پاکستان اور پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی جس سے ڈیرہ بگٹی کی فضاء گونج اٹھی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- آٹے کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ تشویشناک، غریب عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہو رہے ہیں،جے یوآئی
- بلوچستان پولیس کے افسران اور جوان دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں،سید جہانگیرشاہ
- غربت اور بیروزگاری صوبے کی معاشی ترقی، سماجی خوشحالی اور نوجوانوں کے مستقبل کیلئے بڑے چیلنجز ہیں،جعفرخان مندوخیل
- بلوچستان کے تین اضلاع میں مجموعی طور پر8 دہشتگردوں کا خاتمہ اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی دہشتگردی کے خلاف اہم کامیابیاں ہیں،بابر یوسفزئی
- وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
- کوئٹہ کی باہمت بیٹی نے معذوری کو شکست دے کر خواتین کیلئے مثال قائم کر دی
- ہم پاکستان میں ایسا عادلانہ نظام چاہتے ہیں جس میں ہر شہری کو حقوق، انصاف اور تعلیم کے یکساں مواقع میسر ہوں،مولاناہدایت الرحمن بلوچ
- جمعیت مولانا فضل الرحمن کیخلاف الزام تراشی اور کردار کشی کو سرکاری نمائندوں کی نوکریاں پکی کرنے کا آسان ذریعہ بنا دیا گیا ہے، سینیٹر مولانا عبدالواسع
- سعودی عرب کے علاقے نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملے کے 2 ارکان ہلاک
- ایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ

