پاک افغان کشیدگی کے باعث چمن بارڈر دوسرے روز بھی بندرہا

چمن (این این آئی)پاک افغان کشیدگی کے بعد چمن بارڈر پیر کو دوسرے روز بھی مکمل بند رہا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد کی بندش کے باعث آمدورفت بند رہی، سرحد پر سکیورٹی کے انتظامات بدستور سخت رہی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مطابق 11 اور 12اکتوبر کی رات پاک افغان سرحد کے قریب افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے پاک فوج کی جانب سے سرحد پر بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 21افغان پوزیشنز پر عارضی طور پر قبضہ کرلیا گیا اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے مراکز کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق طالبان حکومت اپنی سرزمین سے سرگرم دہشتگرد گروہوں کا خاتمہ کرے، طالبان حکومت دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی چھوڑ دے۔پاکستان اپنے عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کارروائی جاری رکھے گا، طالبان حکومت بازنہ آئی تو پاکستان اپنے عوام کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کارروائی جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں