نیشنل پارٹی مولہ تور خیر یونٹ باڈی کا اجلاس، نئی کابینہ تشکیل

مولہ (نمائندہ خصوصی) — نیشنل پارٹی تحصیل مولہ تور خیر یونٹ باڈی کا اجلاس تحصیل آرگنائزر کریم قادر بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی کارروائی آرگنائزنگ ممبر علی احمد گزگی نے چلائی، جبکہ تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت محمد حسن نے حاصل کی۔
اجلاس میں تنظیمی امور سمیت دیگر ایجنڈوں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ باہمی مشاورت سے نیشنل پارٹی تور خیر یونٹ کی نئی کابینہ تشکیل دی گئی، جس کے مطابق شیر احمد گزگی یونٹ سیکرٹری، عبدالسلام ڈپٹی یونٹ سیکرٹری، علی احمد گزگی یونٹ کونسلر اور محمد حسن مشاورتی ممبر منتخب ہوئے۔
تحصیل آرگنائزر کریم قادر بلوچ، علی احمد گزگی اور دیگر رہنماؤں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔
شعبۂ نشر و اشاعت
نیشنل پارٹی تحصیل مولہ

اپنا تبصرہ بھیجیں