کوئٹہ(این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ اور صوبائی حکومت کے درمیان طے پانے والے مفاہمتی یادداشت کی دستاویزات پر پیش رفت اور سوئی ماسٹر پلان سے متعلق اجلاس منگل کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ایم ڈی پی پی ایل سکندر علی میمن، صوبائی سیکریٹری توانائی متعلقہ محکموں کے حکام اور سوئی گیس فیلڈ کے منصوبوں سے وابستہ افسران نے شرکت کی ایم ڈی پی پی ایل نے اجلاس کو مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد اور سوئی ماسٹر پلان سے متعلق اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کے قدرتی وسائل بلوچستان کی امانت ہیں اور ان وسائل سے حاصل ہونے والے فوائد کا براہِ راست اثر صوبے کے عوام خصوصاً اس علاقے کے لوگوں تک پہنچنا چاہیے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ پی پی ایل اور صوبائی اداروں کے درمیان تعاون کے ذریعے سوئی کے عوام کو روزگار، تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کے منصوبوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ ملے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سوئی ماسٹر پلان علاقے کی معاشی خودکفالت کی جانب ایک اہم قدم ہے اس منصوبے کے ذریعے مقامی ترقیاتی ڈھانچے، سماجی سہولیات، اور توانائی سے وابستہ منصوبوں میں ایک جامع حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے تاکہ ترقی کا عمل دیرپا اور عوام دوست ہو انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ایم او یو کے مجوزہ طے شدہ اہداف پر مقررہ مدت کے اندر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور سوئی ماسٹر پلان میں عوامی مفاد کو مقدم رکھا جائے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان نجی اور سرکاری اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ وسائل کی شفاف تقسیم، مقامی نوجوانوں کی تربیت، اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ پی پی ایل کے ساتھ اشتراک سے نہ صرف سوئی بلکہ پورے بلوچستان میں معاشی اور سماجی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- آٹے کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ تشویشناک، غریب عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہو رہے ہیں،جے یوآئی
- بلوچستان پولیس کے افسران اور جوان دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں،سید جہانگیرشاہ
- غربت اور بیروزگاری صوبے کی معاشی ترقی، سماجی خوشحالی اور نوجوانوں کے مستقبل کیلئے بڑے چیلنجز ہیں،جعفرخان مندوخیل
- بلوچستان کے تین اضلاع میں مجموعی طور پر8 دہشتگردوں کا خاتمہ اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی دہشتگردی کے خلاف اہم کامیابیاں ہیں،بابر یوسفزئی
- وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
- کوئٹہ کی باہمت بیٹی نے معذوری کو شکست دے کر خواتین کیلئے مثال قائم کر دی
- ہم پاکستان میں ایسا عادلانہ نظام چاہتے ہیں جس میں ہر شہری کو حقوق، انصاف اور تعلیم کے یکساں مواقع میسر ہوں،مولاناہدایت الرحمن بلوچ
- جمعیت مولانا فضل الرحمن کیخلاف الزام تراشی اور کردار کشی کو سرکاری نمائندوں کی نوکریاں پکی کرنے کا آسان ذریعہ بنا دیا گیا ہے، سینیٹر مولانا عبدالواسع
- سعودی عرب کے علاقے نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملے کے 2 ارکان ہلاک
- ایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ

