نیویارک(این این آئی) پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کالعدم بی ایل اے، ٹی ٹی پی مجید بریگیڈ جیسے گروہوں کی پشت پناہی کررہا ہے۔ اقوام متحدہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان سفارتکار آصف خان نے کہا کہ بھارت کالعدم بی ایل اے، ٹی ٹی پی مجید بریگیڈ جیسے گروہوں کی پشت پناہی کررہا ہے، بھارت ہر سال جھوٹ پر مبنی پرانا سکرپٹ لے کر آتا ہے۔آصف خان نے کہاکہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے ہے، بھارت خود سلامتی کونسل میں مسئلہ لے کر آیا اب وعدوں سے فرار چاہتا ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ اور پر امن جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گا، بھارت کا غیر ذمہ دار رویہ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، بھارت خود کو مظلوم ظاہر کر کے اپنی اصل ریاستی دہشتگردی چھپا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کی متعدد عالمی تنظیموں کی رپورٹس موجود ہیں، اقوام متحدہ کے فورم پر بھارت کی منافقت کو بے نقاب کرتے رہیں گے، ہزاروں پاکستانی شہری بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کا نشانہ بنے۔آصف خان نے کہا کہ بھارت کی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نہیں سب سے بڑی گمراہ ریاست ہے۔

