اسلام آباد/لاہور(این این آئی)آپریشنل وجوہات کے باعث پاکستانی فضائی حدود کے کچھ روٹ مخصوص دورانیے کیلئے بند کردیئے گئے۔میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے ڈومیسٹک روٹس مخصوص دورانیے کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے،جاری کیے گئے نوٹم میں ایئرمین کو مخصوص بلندی تک پرواز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،متبادل روٹس بھی فراہم کردیئے گئے۔فضائی روٹ 15 اکتوبر شام ساڑھے سات بجے سے اگلے روزرات ساڑھے نو تک بندرکھنے کا نوٹم جاری کیا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق روٹس کے کچھ حصوں کی بندش سے فلائٹ آپریشن پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

