صحبت پور (نامہ نگار)اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ریجنل بزنس ہیڈ خادم حسین جامانی کے تعاون سے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (ZTBL) کی جانب سے ضلع صحبت پور میں خواتین کے لیے خصوصی زرعی بیٹھک کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کی میزبانی ZTBL برانچ صحبت پور کے مینیجر سعداللہ خان کھوسہ نے کی تقریب کا مقصد خواتین میں مالی شمولیت کو فروغ دینا، انہیں معاشی طور پر بااختیار بنانا، اور گھریلو و زرعی کاروبار کے لیے آسان اقساط پر قرضوں کی فراہمی کے طریقہ کار سے آگاہی فراہم کرنا تھاپروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مینیجر سعداللہ خان نے کہا کہ زرعی ترقیاتی بینک خواتین کو مالی وسائل تک رسائی دینے کے لیے پرعزم ہے، تاکہ وہ اپنے گھریلو یا چھوٹے کاروبار کو وسعت دے سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ بینک خواتین کو مختلف اسکیموں کے تحت آسان اقساط میں قرضے، زرعی معاونت، اور بی ایل بخشت اسلامی اکاؤنٹ جیسی سہولیات فراہم کر رہا ہےاس موقع پر خواتین شرکاء نے بینک کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے پروگرامز دیہی خواتین کے لیے روزگار اور خود کفالت کے نئے مواقع پیدا کرتے ہیں۔ شرکاء نے گھریلو صنعتوں، دستکاری، مویشی پالنے اور کھانے پینے کے کاروبار سے متعلق مختلف تجاویز بھی پیش کیں ذرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی یہ کاوش پاکستان ویمن انٹرپرینیورشپ ڈے 2025 کے سلسلے کی سرگرمیوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملک بھر میں خواتین کی مالی شمولیت اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ڈیرہ مراد جمالی،زہریلی چائے پینے سے ایک شخص ہلاک،دوسراتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
- میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد کی جانب سے صفائی کے نظام میں بہتری، شہریوں کے لیے شکایات سیل قائم
- جے یو آئی شہریوں کے بنیادی حقوق،مسائل کے حل کیلئے آئینی جمہوری،پْرامن جدوجہد جاری رکھے گی،مولانا عبدالرحمن رفیق
- ڈیرہ مراد جمالی،نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا
- محکمہ فشریز نے غیر قانونی اور ممنوعہ جال کے استعمال کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردیں
- قبائلی رہنما میر نوریز خان عمرانی ومحافظ کے قتل کا مقدمہ شبنم عمرانی سمیت 6افراد کے خلاف درج
- پاکستان اور فلپائن کے درمیان پارلیمانی روابط مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
- میر محمد صاد ق عمرانی سے پیپلز پارٹی صحبت پور کے صدر میر محمد یعقوب خان کھوسہ کی ملاقات
- سینیٹر عبدالقادر کی سربراہی میں پاکستانی پارلیمانی وفد منیلا پہنچ گیا، بین الاقوامی مالیاتی کانفرنس میں شرکت کرے گا
- پیپلزپارٹی عوام کی بلارنگ ونسل خدمت کررہی ہے،حاجی خان محمد بڑیچ

