لسبیلہ(رپورٹ بیوروچف حفیظ دانش)لسبیلہ کی تاریخ میں پہلی بار زرسبز سوشل۔انٹرپرائز اور انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹرکے تحت منقعدہ زرعی کاروبار و رابطہ کاری مضبوط بنانے کے لیے ایک روزہ زرعی میلے کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ میلے میں این جی اوز سمیت مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے اسٹالز لگائے گئے تھے جن میں بیج، سبزیاں، اناج اور زمین میں پیدا ہونے والی دیگر زرعی اجناس نمائش کے لیے رکھی گئیں۔زرعی میلہ زمیداروں کو جدید زرعی معلومات، طریقہ کار اور سہولیات سے آگاہ کرنے کے مقصد سے منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی نے میلے کا تفصیلی معائنہ کیا اور اسٹالز پر موجود نمائندگان سے معلومات حاصل کیں۔میلے میں سرکاری افسران، زراعت سے وابستہ ماہرین اور بڑی تعداد میں زمیداروں نے شرکت کی۔ شہریوں نے میلے کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی تقریبات سے زمیداروں کو جدید معلومات اور بہتر فصلوں کی تیاری میں مدد ملتی ہے۔ اس موقع پر اوتھل کے صحافیوں اور اسٹال لگانے والوں میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں

