واشنگٹن(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد عبداللہ عبدالعزیز الجدعان سے اہم ملاقات کی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین بڑھتے ہوئے تجارتی و اقتصادی تعلقات، سرمایہ کاری اور نجکاری کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے سعودی ہم منصب کو پاکستان میں جاری نجکاری پروگرام، خاص طور پر قومی ایئر لائن (پی آئی اے) اور ہوائی اڈوں کی نجکاری پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔محمد اورنگزیب نے پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا اور اس سلسلے میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی (میگا) کے اہم کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیر خزانہ نے پاکستان میں انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے سعودی مالی معاونت اور تعاون کی خواہش کا اظہار کیا، جس پر سعودی وزیر خزانہ نے مثبت ردعمل دیا۔محمد اورنگزیب نے اس موقع پر یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جاری اصلاحاتی ایجنڈے پر ثابت قدمی سے عمل پیرا ہے اور معیشت کو پائیدار بنیادوں پر مستحکم کرنے کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔دونوں وزرائے خزانہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات صرف روایتی دوستی تک محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک اقتصادی شراکت داری کے وسیع امکانات موجود ہیں، جنہیں مزید وسعت دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- انڈونیشیا؛ ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے
- سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی اسرائیلی دھمکی پر ایران کا اقوام متحدہ میں احتجاج
- میزائل اور ڈرون پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، ایران کا امریکا کو دوٹوک جواب
- اسرائیلی پارلیمنٹ میں اذان کیلئے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازعہ بل منظور
- اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی اسرائیل کے حوالے نہیں کریں گے؛ لبنانی صدر
- علی خامنہ ای کی شہادت جدوجہد کا اختتام نہیں بلکہ نئے باب کا آغاز ہے، صدر مسعود پزشکیان
- روس کے یوکرین پر حملے میں ہلاکتیں 20 ہوگئیں؛ 50 سے زائد زخمی
- انڈونیشیا میں علیحدگی پسندوں نے امریکی پائلٹ کو قتل کرکے طیارے کو آگ لگا دی
- توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر نیا بینچ تاحال تشکیل نہ پا سکا
- ’آج کل ترامیم کرنا کون سا مشکل ہے‘ 14 سال سزا کاٹ کر رہا ہونے پر اپیل خارج

