سموگ و ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کو ہر گز نہیں چلنے دیا جائیگا‘ بلال اکبر خان

لاہور (این این آئی)سموگ و ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کے سکواڈز کی کارروائیاں جاری ہیں جس کے تحت صرف رواں ماہ لاہور میں اب تک جاری کاروائیوں میں 250 گاڑیاں بند کی جا چکی ہیں جبکہ خلاف ورزی پر 600 گاڑیوں کے چالان اور 35 لاکھ کے جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف 31 مقدمات درج جبکہ 30 ڈرائیورز گرفتار کیے گئے ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ سموگ و ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کو ہر گز نہیں چلنے دیا جائیگا،اس لیے ٹرانسپورٹرز مکمل مرمت و فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیاں ہرگز روڈ پر مت لائیں۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے عوامل بارے شکایات و تجاویز حکومت پنجاب کی *Green Punjab App* پر درج کرائیں۔ٹرانسپورٹ، ٹریفک و ماحولیاتی آلودگی بابت ایمرجنسی کی صورت میں 15 کے بعد ایکسٹینشن 6 ملائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں