لاہور (این این آئی) جمعیت علما اسلام(س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری محمد اعظم حسین، امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی،ناظم اعلی مولانا ایوب خان، ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ افغانوں کو اچانک دشمن بناکر پیش کرنا دانشمندی نہیں،مغر بی طاقتور حلقے پاکستان و افغانستان کو معمولی تنازعات پر لڑاکر پھر صلح کرانے والے ہمارے خیرخواہ نہیں،برادرافغان حکومت بھی غیروں کی باتوں میں آکر پاکستان مخالف سرگرمیوں کو فوری طورپر روکے۔ انہو ں نے کہاکہ افعان حکومت اپنی سرزمین کو دہشتگردوں سے پاک کرے اور پاکستان پر حملے کرنے والوں کو پکڑ کر نشان عبرت بنائے افغان سر زمین سے افواجِ پاکستان اور بے گناہ شہریوں پر یہ حملے ناقابلِ قبول اور ناقابلِ برداشت ہیں۔پاک افغان کشیدگی کے خطے پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں جبکہ مضبوط سفارتی تعلقات استوار کرنے سے ہی انسانی بحران اور معاشی بدحالی سے نمٹا جاسکتا ہے۔انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ وہ صبروتحمل، دانشمندی، دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام تنازعات کو سفارتی سطح پر نتیجہ خیزمذاکرات کے ذریعے حل کریں تاکہ غلط فہمیوں کا ازالہ اور پائیدارامن قائم ہوسکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- موسم سرما میں گیس کے بغیر گزارہ مشکل، لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان
- دوران ملازمت وفات پانیوالے کیسکوملازمین کے بچوں میں تقرری کے احکامات تقسیم
- پشین،سیلاب سے متاثرہ 166 خاندانوں میں 830 مویشی تقسیم
- چین کے قومی دن پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی چینی قیادت،عوام کو مبارکباد
- بلوچستان واٹر ریسورسز مینجمنٹ بل 2026 پر قائمہ کمیٹی آبپاشی کا تفصیلی غور
- جھالاوان میڈیکل کالج کو فعال،مؤثر بنانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے،مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- بوستان تھانے کو جلائے یا تباہ کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، بابر یوسفزئی
- حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی،ریلیف کیلئے مختلف سطحوں پر کوششیں جاری ہیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- سرکاری طبی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہورہا،اصلاحاتی اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
- جنگ وسیع ہونے سے صحت کا نظام تباہ ہو سکتا ہے، یمن کے ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

