سابق سب رجسٹرار جامعہ کراچی، دانشور، کالم نگار، تجزیہ کار عامر جمیل کے انتقال پر سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا اظہار تعزیت

کراچی ( این این آئی) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سابق سب رجسٹرار جامعہ کراچی، دانشور، کالم نگار، تجزیہ کار عامر جمیل کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انکے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل کی تلقین کی ہے۔ انچارج مرکزی کمیٹی نہال احمد صدیقی، شعبہ اطلاعات کے رضوان احمد فکری اور نعیم اصطفے نمک والا نے بھی عامر جمیل کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔ مذید براں رضوان احمد فکری نے عامر جمیل سے دیرینیہ دوستی اور انکی سیاسی صحافتی میدان میں خدمات کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جب اپنی کتاب سفر نو تحریر کرچکے تھے تو عامر جمیل نے اسکی تقریب رونمائی میں نظامت کی اور اس کتاب کی محمود شام، مختار عاقل، مدثر مرزا، امین یوسف، سیف عباس حسنی نے انکی پزیرائی کی اور اس کتاب کو انمول قرار دیا۔ عامر جمیل کے ساتھ خصوصی رشتہ تھا جو ہمیشہ یاد رہے گا۔ انہیں کبھی انکی خدمات پر پرائڈ آف پرفارمنس نہیں دیا گیا۔ میں سربراہ ایم پی پی اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا مشکور ہوں جنہوں نے کراچی پریس کلب پر خصوصی حسن کارکردگی ایوارڈ دے کر نئی روایت قائم کی۔ اپنے اس ایوارڈ کو عامر جمیل کے نام کرتا ہوں۔

رضوان احمد فکری
ایم پی پی

اپنا تبصرہ بھیجیں