کوئٹہ(این این آئی)گنجان آبادعلاقے زمان روڈ گلی متصل کواری کا ٹیوب ویل خراب، غریب عوام مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہوگئے،واسا کی نا اہل انتظامیہ کی جانب سے عوام کے بار بار اسرار پر بھی پانی کامسئلہ حل نہ ہوسکا زمان روڈ جمعہ کالونی اور دیگر گنجان آباد گلیوں کے علاقہ مکینوں کا کواری روڈ پر خواتین اوربچوں کیساتھ دھرنا دینے کا فیصلہ، صوبائی وزیر پی ایچ ای اور سیکرٹری پی ایچ ای سے فوری نوٹس لینے اور ایم ڈی واسا کو غریب گنجان آباد علاقے کے مکینوں کیلئے پانی کی فوری فراہمی کیلئے احکامات جاری کرنے کامطالبہ،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر کے گنجان آبادعلاقے زمان روڈ گلی متصل کواری کا ٹیوب ویل خراب ہوگیا جس کی دوبارہ مرمت اور نئی موٹر کی فراہمی کیلئے محکمہ واسا کی جانب سے اقدامات نہ کئے جانے کی وجہ سے علاقے کے متوسط اور غریب رہائشی ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیئے گئے،محکمہ واسا کی جانب سے عوام کو پانی کی فراہمی کے بڑے دعوؤں کے باوجود معمولی مسئلہ بھی حل نہ ہوسکا، ٹیوب ویل خراب ہونے سے جہاں محکمہ خود ایک بڑے ریونیو سے محروم ہوگیا تو دوسری جانب علاقے کے غریب رہائشی افراد کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، تنگ گلیوں کے رہائشی جہاں ٹینکر نہیں جا سکتے وہاں تک پانی فراہمی کے ٹینکر مافیا کے ریٹ بھی ڈبل ہوگئے، علاقہ کے رہائشیوں نے کہا ہے کہ اس ظلم کیخلاف احتجاج کاحق محفوظ رکھتے ہیں واسا انتظامیہ فوری ٹیوب ویل کی مرمت کرکے پانی کی فراہمی یقینی بنائے۔

