کوئٹہ سے کراچی کیلئے جانے والی بولان میل ٹرین 20روز کے بعد کوئٹہ سے روانہ

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ سے کراچی کیلئے جانے والی بولان میل ٹرین کو 20روز کے بعد کوئٹہ سے روانہ کردیا گیا محکمہ ریلوے کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کو 20روز کے بعد جمعہ کو کوئٹہ سے کراچی کیلئے روانہ کردیا گیا یہ ٹرین 7 بوگیوں پر مشتمل ہے بولان میل سبی اور اندورن سندھ سے ہوتے ہوئے کل کراچی پہنچے گی۔حکام نے بتایا کہ بولان میل کو مسافروں کی تعداد بہت کم ہونے کے باعث معطل کیا گیا تھا۔ جبکہ دوسری جانب کوئٹہ سے چمن جانے والی ٹرین سروس دوسرے روز بھی معطل رہی۔ حکام نے بتایا کہ چمن پسنجر ٹرین پاک افغان کشیدہ صورتحال کے باعث معطل کی گئی ہے۔ادھرکوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس معمول کے مطابق 9 بجے روانہ ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں