پنجگور(این این آئی)انجمن تاجران پنجگور کے صدر فرید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالکبیر زرکون کی بھرپور دلچسپی اور انتھک کوششوں کے نتیجے میں پرانا ڈیزل منڈی روڈ کا طویل عرصے سے رکا ہوا کام اب جلد باقاعدہ طور پر شروع ہونے جا رہا ہے صدر انجمن تاجران نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پنجگور کی عوام دوست پالیسیوں اور ترقیاتی وژن نے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ پنجگور کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ اور مخلص ہیں۔ ان کی شب و روز محنت، انتظامی صلاحیت، اور علاقے کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات قابلِ تعریف ہیں۔ پنجگور کی عوام اور تاجر برادری ان کی کارکردگی سے نہایت مطمئن اور خوش ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ڈپٹی کمشنر جناب عبدالکبیر زرکون اسی جذبے کے ساتھ مزید ترقیاتی منصوبے شروع کریں گے اور پنجگور کو ایک مثالی ضلع بنانے میں کامیاب ہوں گیہم ایکسئین بی اینڈ آر اور مئیر میونسپل کارپوریشن پنجگور جناب میر شکیل احمد قمبرانی کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت اقدامات کیے اور اپنا پلانٹ اسٹارٹ کروا کر اس اہم منصوبے کے آغاز کو ممکن بنایا۔ ان کا مثبت رویہ اور عوام دوست سوچ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ پنجگور کے بہتر مستقبل کے لیے مخلصانہ جذبہ رکھتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ آنے والے وقت میں پنجگور کے لیے ایک بہترین اور مؤثر لیڈر ثابت ہوں گے۔انجمن تاجران پنجگور کے صدر فرید احمد نے پرانے ڈیزل منڈی روڈ کے قریب رہائش پذیر عوام اور دکانداروں کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے عرصہ دراز تک صبر و تحمل سے مشکلات برداشت کیں۔ ان کا تعاون اور برداشت اس منصوبے کی تکمیل میں حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔آخر میں انجمن تاجران پنجگور نے اْمید ظاہر کی کہ ٹھیکیدار حضرات تیزی اور معیار کے ساتھ کام مکمل کر کے تاجر برادری اور عوام کے دل جیت لیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

