پنجگور(این این آئی)پنجگور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خدابادان کے زیرانتظام اور گورنمنٹ بوائز سیکنڈری ہائی سکول خدابادان کے اشتراک سے the competition of science and Arts Exhibition سائنس اینڈ آرٹس کی نمائش کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوا۔۔جس میں اسسٹنٹ کمشنر گوارگو آغا ظفر بلوچ مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ وائس چانسلر مکران یونیورسٹی پنجگور پروفیسر ممتاز بلوچ خصوصی طور پر تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر سابق پرنسپل کیڈٹ کالج حاجی عبدالقدوس بلوچ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سعید اکبر بلوچ. پرنسیپل انٹر کالج تسپ مشتاق گچکی بلوچ۔ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول کے سربراہ سر سجاد بلوچ، سر ایاز احمد،سر امداد بلوچ۔ ممتاز سماجی کارکن حاجی عادل ارباب۔ اسکول کے اسٹاف اساتذہ اور گرلز ڈگری کالج کے اسٹاف، لیکچرارز،عمائدین شہر طلباء اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے میزبان پرنسیپل گرلز ڈگری کالج خدابادان میڈم فرزانہ حمید نے تقریب میں شمولیت پر مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔۔ پروگرام کے منتظمین گورنمنٹ سیکنڈری بوائز ہائی سکول خدابادان کے نوجوانوں اساتذہ سر محمد ایوب بلوچ اور سر سالم بلوچ نے اسٹیج سیکرٹری اور تقریب میں شامل دیگر پروگرامز کے نظامت سنبھالے اور اپنے خصوصی انداز سے سامعین کو محظوظ کیا۔ پروگرام کے پہلے مرحلے میں کالج اور ہائی سکول کے طلباء و طالبات کے مابین کویز مقابلہ ہوا۔ جبکہ سائنس ایگزیبیش کالج کے طالبات کے مابین ہوا اور آرٹس ایگزیبیش معروف آرٹسٹ حفیظ گوہرجی کے توسط سے پیش کیا گیا۔تقریب سے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر گوارگو آغا ظفر بلوچ۔۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف مکران پروفیسر ممتاز بلوچ، ماہر تعلیم سابق پرنسپل حاجی عبدالقدوس بلوچ، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خدابادان میڈم فرزانہ حمید اور دیگر طلباء اور طالبات نے خطاب کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ممتاز بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجگور کی سرزمین علم وہنر کے حوالے سے اتنا زرخیز ہے کہ اس سرزمین میں چیف سیکرٹری سے لیکر سیکرٹری، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر سمیت ہزاروں آفیسر پیدا ہوئے جوکہ مختلف علاقوں میں کلیدی عہدوں پر فائز ہیں اور خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ سلسلہ رکنا نہیں چاہئے بلکہ علم کے چراغ کو ہر گھر میں روشن کرکے تعمیر اور ترقی کی طرف جانا ہے۔ قوم کی ترقی جدید علوم کے حصول سے وابستہ ہے معاشرے کا ہر طبقہ بالخصوص والدین اپنے بچوں کو پڑھائی کی طرف مائل کریں۔۔ وائس چانسلر نے تقریب کے منتظمین طلباء اور طالبات کیلئے ایک لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کیا۔۔ جبکہ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر آغا ظفر بلوچ نے بھی پروگرام کیلئے 50 پچاس ہزار روپے نقد رقم دینے کا اعلان کیا۔۔ انہوں نے کہا گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خدابادان کی بہترین پرفارمنس اور کاوشوں سے قابل اسٹوڈنٹس آگے نکل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے طلباء اور طالبات پر فخر ہے یہی ہمارے روشن مستقبل ہیں ان کی ہرسطح پر حوصلہ افزائی کرنا چاہیے۔ ماہر تعلیم حاجی عبدالقدوس بلوچ نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ طلباء اور طالبات دل لگاکر پڑھائی کی طرف توجہ دیں بہترین اخلاق۔ اپنے اساتذہ اور والدین کا احترام اور اپنے کام سے مخلص ہونا کامیابی کا ضامن ہے۔ علم کی روشنی انسان کو ایک لائق اور کامل انسان بنادیتا ہے۔ اس موقع پر تقریب کے منتظم اور پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خدابادان میڈم فرزانہ حمید اپنے خطاب میں کالج کی کارکردگی اور طالبات کی پرفارمنس پر روشنی ڈالی اور تقریب میں شرکت کرنے پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔۔ مقررین نے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر پرنسیپل میڈم فرزانہ اور منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔ پرنسپل میڈم فرزانہ نے مہمان خصوصی آغا ظفر بلوچ۔۔ وائس چانسلر پروفیسر ممتاز بلوچ اور دیگر مہمانان گرامی کو شیلڈ پیش کی۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانوں نے طلباء اور طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
- مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا گڑھ بنے گا، آئندہ صوبے میں اکیلے حکومت بنائیں گے،جمال شاہ کاکڑ
- مسلح گروہوں کی جانب سے نہتے عوام کو نشانہ بنایا جانا ناروا اور قابلِ تشویش عمل ہے،میر صادق عمرانی
- جمہوری بالادستی وسائل کی منصفانہ تقسیم،تعلیم پر سرمایہ کاری و مثبت ترجیحات ہی خوشحال و باوقار سماج کو بروئے کار لاسکتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان،ہنہ اڑک کی صورتحال پر اجلاس، امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری
- ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا
- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،جعفرخان مندوخیل
- الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی، لائسنس بھی مشروط
- سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

