شمالی وزیرستان/باجوڑ (این این آئی)خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کا حملہ ناکام بنادیا گیا، خودکش حملہ آور سمیت 4 خارجی ہلاک ہوگئے، دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 6 خوارج مارے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق میر علی میں خوارج نے سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش کی، ایک خارجی نے بارود سے بھری گاڑی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جو دھماکے سے پھٹ گئی، جبکہ 3 مزید خارجیوں نے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بروقت کارروائی میں تینوں خوارج کو کیمپ کے باہر ہی ہلاک کر دیا گیا، واقعے میں سیکیورٹی فورسز کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ٹنگ کلی (دتہ خیل) میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کمانڈر سمیت 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو مضافاتی علاقوں میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں، جس پر 8 سے 10 روز تک علاقے کی بھرپور نگرانی کی گئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 16 اکتوبر کو سیکیورٹی فورسز نے ان دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل اور 3 کو زخمی کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کا کمانڈر محبوب عرف محمد بھی شامل ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی یہ کارروائی علاقے میں امن دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کا حصہ ہے، عوام اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ 4 روز میں افغان طالبان کے بھیجے گئے 94 خوارج جہنم واصل کیے جا چکے ہیں۔دریں اثنا، سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں فتنہ الخوارج کی سیکڑوں کلو گرام بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج نے گاڑی کو باجوڑ میں سول آبادی میں لے جاکر دھماکے سے اڑانا تھا، سیکیورٹی فورسز نے گاڑی کو تباہ کر دیا۔واقعے میں سیکیورٹی فورسز یا عوام کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، یہ بارود افغانستان سے پاکستان سمگلنگ کے مال کے ساتھ لایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- موسم سرما میں گیس کے بغیر گزارہ مشکل، لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان
- دوران ملازمت وفات پانیوالے کیسکوملازمین کے بچوں میں تقرری کے احکامات تقسیم
- پشین،سیلاب سے متاثرہ 166 خاندانوں میں 830 مویشی تقسیم
- چین کے قومی دن پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی چینی قیادت،عوام کو مبارکباد
- بلوچستان واٹر ریسورسز مینجمنٹ بل 2026 پر قائمہ کمیٹی آبپاشی کا تفصیلی غور
- جھالاوان میڈیکل کالج کو فعال،مؤثر بنانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے،مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- بوستان تھانے کو جلائے یا تباہ کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، بابر یوسفزئی
- حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی،ریلیف کیلئے مختلف سطحوں پر کوششیں جاری ہیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- سرکاری طبی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہورہا،اصلاحاتی اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
- جنگ وسیع ہونے سے صحت کا نظام تباہ ہو سکتا ہے، یمن کے ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

