نیشنل پارٹی اور اے این پی رہنماؤں کی ملاقات، صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کوئٹہ (این این آئی) نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی، سینئر نائب صدر میر شاوس حاصل بزنجو، صوبائی صدر اسلم بلوچ، رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ، ڈاکٹر اسحاق بلوچ، علی احمد لانگو، عبدالخالق بلوچ، میران بلوچ، چیئرمین محراب بلوچ ناظم الدین ایڈوکیٹ سمیت دیگر مرکزی و صوبائی رہنما بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں