کوئٹہ(رھبر نیوز ڈیسک) بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، رقبے کے لحاظ سے بھی اور وسائل کے اعتبار سے بھی۔ زمین کے نیچے سونا، تانبہ، گیس، کوئلہ اور معدنیات کے ایسے ذخائر موجود ہیں جو پورے خطے کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ مگر ستم یہ ہے کہ جن پہاڑوں سے دولت نکلتی ہے، وہاں کے باسی آج بھی ننگے پاؤں، بھوکے پیٹ اور اندھیروں میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

