کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران ایف آئی اے کا جعلی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بن کر فراڈ کرنے والے نوسر بازکو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اور اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے خفیہ اطلا ع ملنے پرڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ کے قریب سے ایف آئی اے کا جعلی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بن کر فراڈ کرنے والا نوسر باز بشیراحمد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے جعلی تعیناتی لیٹر، جعلی کاغذات، 2 موبائل فون، پاکستانی اور افغانی پاسپورٹ، 2 اے ٹی ایم کارڈز اور 9 ایم ایم پستول بھی برآمد ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم ملزم بشیر احمد خود کو ایف آئی اے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظاہر کر کے سرکاری دفاتر سے رقوم بٹورتا تھا۔ایف آئی اے نے گرفتار ملزم کو مزیدتفتیش کیلئے اینٹی کرپشن سرکل کوئٹہ منتقل کردیا۔

