تربت،زمباد اور کارمیں تصاد م،3افراد جاں بحق،ایک شخص زخمی

کوئٹہ(این این آئی)تربت میں زمباد اور کارمیں تصاد م کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو تربت میں سی پیک روڈ پر زمباد اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر مکران میڈیکل کالج شاہجہان، انجینئر بہادر اور نعیم نبی جاں بحق جبکہ ایک شخص ڈاکٹر شبیراحمد زخمی ہوگیا۔پولیس نے نعشوں اورزخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا جہاں نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں