شیرانی،دہانہ سر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ،بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے درمیان ٹریفک معطل

کوئٹہ(این این آئی)شیرانی کے علاقے دہانہ سر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے درمیان ٹریفک معطل ہوگئی۔ لیویز کے مطابق ہفتہ کو شیرانی کے علاقے دہانہ سرکے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قومی شاہراہ ژوب ڈیرہ اسماعیل خان ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند ہوگئی جس کے باعث سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں اور بلوچستان،خیبر پختوا کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع ملتے ہی نیشنل ہائی وے اتھارٹی،ضلعی انتظامیہ شیرانی،پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور سڑک کو ٹریفک کیلئے کھولنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں