کوئٹہ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے فقیرمحمد روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص خالد کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی تاہم فوری طورپر قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں