کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما انجینئر ہادی عسکری،ملک عیسیٰ ہزارہ، عہدیہ بتول نے سانحہ کار ساز کے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نہ کبھی شہادتوں سے ڈرے ہیں اور نہ ہی آئندہ ڈریں گے پیپلز پارٹی غریب پرور جماعت ہے پارٹی نے ہمیشہ روٹی،کپڑا اور مکان کی بات کی ہے عوام کے حقوق کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کوپیپلز پارٹی ہزارہ ٹاؤن آفس میں سانحہ 18اکتوبر کے شہدا کی یاد میں منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر شہدا کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ بھی کی گئی۔ انجینئر ہادی عسکری،ملک عیسیٰ ہزارہ، عہدیہ بتول نے کہا کہ 18اکتوبر کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ملک میں واپس آنے پر پورے پاکستان کے شہریوں میں خوشی کی کیفیت تھی کہ اب ان کا مسیحا آ گیا ہے جو پاکستان کی عوام، مزدوروں، کسانوں کو غربت سے نجات دلائے گا۔انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007 کا دن پاکستان کی تاریخ میں اس ہولناک دہشت گردی کی یاد دلاتا ہے جب دہشتگردوں نے نہتے اوربے گناہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین اور جیالوں کو بدترین دہشت گردی کا نشانہ بنایا جس کی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی اس دن پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن وسابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو آٹھ سال کی طویل خودساختہ جلا وطنی کی زندگی گزارنے کے بعد کراچی پہنچیں تو ان کے استقبال کے لیے ملک بھر سے آنے والے لوگوں کا اتنا بڑا جلوس تھا کہ انہیں کراچی ایئرپورٹ سے کارساز تک پہنچنے میں 10 سے زائد گھنٹے لگے،پیپلز پارٹی کی بہادر لیڈر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو ڈرانے کے لئے ان کے استقبالیہ قافلے میں بم دھماکے کرائے گئے دہشت گردی کے اس واقعے میں 180سے زائد جیالے شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے جان کا خطرہ ہونے کے باوجود محترمہ شہید بی بی بے نظیر بھٹو اپنے ملک اپنے لوگوں کے درمیان آئیں اور قافلے پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے باوجود وہ دوسرے دن زخمیوں کی عیادت کے لیے گئیں۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز میں بینظیر بھٹو شہید نے بہادری کی مثال قائم کی تھی جسکی پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی سانحہ کارساز کے شہداکو انکی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور یہ عہد کرتی ہے کہ شہدا کے مشن کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

