کوئٹہ(این این آئی) علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا حافظ حسین احمد شرودی حاجی عبدالصادق نورزئی مولانا حاجی عبدالمالک بڑیچ ضلعی سالار مولانا علی جان ضلعی سیکرٹری اطلاعات نجم المدارس یونٹ کلی چلتن، چلتن رئیسانی ہزار گنجی کے امیر مولانا طاہر توحیدی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ظفر اللہ جتک ودیگر نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کو امن و ترقی کا گہوارہ دیکھنا چاہتے ہیں پاکستان کی دفاع اور وطن عزیز کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاے گا بدامنی پھیلانے والے انسانیت کے دشمن ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے زیر اہتمام پیغام آمن کے نام سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئیکہا کہ وطن عزیز کی دفاع اور تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاے گا وطن عزیز کی دفاع اور سالمیت ہر چیز پر مقدم ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہردور میں وطن عزیز کی دفاع اور تحفظ کی جنگ لڑی ہیں بدامنی پھیلانے والوں سیکوئی رعایت نہیں کیا جاے عوام کی جان و مال کے تحفظ ریاست کی اولین زمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کلی خزاں کے مجاہد اور غیور عوام کا جزبہ قابلِ دید ہے آپ لوگوں کے جہد مسلسل کو جمعیت علماء اسلام ضلع کوہٹہ کے جماعت خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں پیغام آمن ریلی میں سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔

