کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ، قاسم خان اچکزئی،کوئٹہ سٹی کے سابق صدر نورالدین کاکڑ، ملک حمید کاکڑ،اختر بلوچ،شاہ جہان گجرنے سانحہ کار ساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو اورہزاروں جیالوں کی قربانیوں کی بدولت آج ملک میں جمہوریت قائم ہوئی ہے پاکستان پیپلزپارٹی کبھی بھی جمہوریت پرآنچ نہیں آنے دے گی۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے سیکرٹریٹ میں شہدا کارساز کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی مقررین نے کہا کہ 18 اکتوبر کا دن قومی سانحہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا جب پاکستان کی بہادر بیٹی شہید بی بی نے اپنی جان کی پرواہ کیئے بغیر وطن کی مٹی پر قدم رکھا اور آمروں کو کھلا پیغام دیا کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی بنیادوں میں ہماری قیادت اور کارکنوں کا خون شامل ہے آج کے دن شہید بی بی ان اور انکے جانثاروں نے آمر کا مقابلہ کیاہم جانیں دے کر بھی میدان میں کھڑے ہیں اور آمر مشرف کا آج کوئی نام لینے والا نہیں ہے،آمروں نے ہمیشہ طوالت اقتدار کی خاطر جمہوریت پسندوں کا خون بہایا ہے پی پی پی کی قیادت اور کارکنوں نے ہر آمریت کے خلاف خون کا نذرانہ دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو راستہ سے ہٹانے کے لئے ان کے قافلے کو سفاکانہ انداز میں نشانہ بنایا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینکڑوں جیالے اور کارکن اپنے خون کا نذرانہ پیش کر کے شہادت کے اعلیٰ رتبہ پر فائز ہو گئے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے آج ان شہداء کی برسی ہے جنہوں نے ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی ملک میں عدل و انصاف کی مضبوطی کیلئے اپنے جان آفرین کے حوالے کردیں ہم ان شہداء کو ان کے لازوال قربانیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔نہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت شہدا کے مشن کی تکمیل اور پاکستان میں عوامی حکمرانی کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔تقریب کے اختتام پر شہدا کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور لنگرتقسیم کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

