لسبیلہ(بیوروچیف) ایم ایس سول ہسپتال اوتھل عمران یوسفزئی کی خدمات قابلِ ستائش قرار ہے ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن عامر شہزاد خاصخیلی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایس سول ہسپتال اوتھل کی کارکردگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) نے ہسپتال میں طبی سہولیات کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کے علاج معالجے، صفائی، ادویات کی فراہمی اور عملے کی حاضری کے حوالے سے مثبت تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں، جو عوام کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنی ہیں۔ مزید کہا کہ محکمہ صحت کے دیگر افسران کو بھی چاہیے کہ وہ ایم ایس اوتھل کی طرح دیانتداری اور فرض شناسی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں تاکہ علاقے میں صحت کی سہولیات مزید بہتر ہو سکیں۔
انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ایسے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے جو عوامی خدمت کو اپنا مشن سمجھ کر کام کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments

