صحبت پور میں ٹماٹر 500 روپے فی کلو تک پہنچ گیا، انتظامیہ مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام

صحبت پور (م ڈ) صحبت پور شہر اور نواحی علاقوں میں ٹماٹر کی قیمت میں بے تحاشہ اضافے نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بازاروں میں ٹماٹر 500 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے جس سے متوسط اور غریب طبقہ شدید پریشانی سے دوچار ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے باوجود متعلقہ حکام کی جانب سے نہ تو کوئی مؤثر کاروائی کی جا رہی ہے اور نہ ہی بازاروں کا باقاعدہ وزٹ کیا جا رہا ہے۔ عوامی حلقوں کا مؤقف ہے کہ ضلعی انتظامیہ اگر بروقت اقدامات کرے تو قیمتوں کو قابو میں لایا جا سکتا ہے۔
عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوری طور پر بازاروں کا معائنہ کرے، ذخیرہ اندوزی اور من مانے نرخوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے، تاکہ مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو کچھ سہولت مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں