پنجگور (این این آئی) پنجگور کے علاقے چتکان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح کا چھوٹا بھائی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق اتوار کو ولید صالح اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے گھر جارہے تھے ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جنہوں نے ولید صالح کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور وہ جاں بحق ہوگئے۔ولید صالح نیشنل پارٹی کے رہنما رکن بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح اور ضلعی چیئر مین عبدالمالک صالح کے چھوٹے بھائی تھے۔اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔مزید کاروائی جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

