کوئٹہ (این این آئی)انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا، جنرل سیکرٹری ولی افغان ترین، حاجی نصرالدین کاکڑ، حاجی فاروق شاھوانی، میر محمد رحیم بنگلزئی، سید حیدر آغا، حاجی اسلم ترین، خان کاکڑ، حاجی ظہور کاکڑ، امرالدین آغا، سید شفیع آغا، سردار سجاد شاھوانی، ملک محمد حسین شاھوانی، زبیر لہڑی، سید غنی آغا، عبدالرحیم الکوزئی، ولی محمد ترین، اقبال کاکڑ، دولت خان ترین، حاجی حبیب اللہ اچکزئی، حاجی عبدالقیوم خلجی، محمد حمزہ، ملک انور کاسی، ادریس خان، بشیر خان سنجرانی، دانش بلوچ اور دیگر عہدیداروں نے کوئٹہ کے دکانداروں کو سختی سے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صفاء کوئٹہ کے نام پر ایک روپیہ نہ دیں اس سلسلے میں کسی حکومتی ادارے نے انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ سے نہ تو کوئی رابطہ کیا ہے نہ ہی مشورہ دوسری طرف کوئٹہ شہر میں ہزاروں دکانیں اور مارکیٹیں ہیں ان سب سے پانچ سو روپے سے لیکر دو ہزار روپے زبردستی لینا جو کروڑوں روپے بنتے ہیں کس کے جیبوں میں جاتے ہیں اور ایک عام بندہ کو پانچ پولیس اہلکار کس قانون کے تحت دیئے گئے جو پیسے نہ دینے کی صورت میں تاجروں دھمکیاں دیتے ہیں اور دکانیں سیل کرنے کی بھڑکیں مارتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم کورکمانڈر بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس لوٹ مار کا نوٹس لیں بصورت دیگر انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کوئٹہ میں سخت احتجاج کی کال دینے پر مجبور ھوگی جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ھوگی انھوں نے کہا کہ ہم صفاء کوئٹہ کے نام نہاد پرائیویٹ ملازمین کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر انہوں نے کسی بھی دکاندار سے کوئی بد تمیزی کی یا زبردستی پیسے لینے کی کوشش کی تو وہ اپنے نفع و نقصان کا خود ذمہ دار ہونگے۔انھوں نے کہا کہ ہم کسی قیمت پر کوئٹہ کے تاجروں کو سرعام اور منظم طریقے سے لوٹنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- مسلم لیگ(ن) عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کر رہی ہے،جمال شاہ کاکڑ
- بلوچستان میں سیکورٹی فورسزکی کارروائیوں کے دوران 71سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے،بابر یوسفزئی
- موجودہ سیاسی و عسکری قیادت خطے اور عالمی سطح پر امن و سلامتی کے فروغ، کشیدگی میں کمی اور معاشی و اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے،قائمقام چیئرمین سینٹ
- ضلع ہرنائی میں منشیات کے خاتمے اور علاقے کو امن و امان کا گہوارہ بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں، ایس پی ہرنائی
- ہماری سیاست کا محور عوام کی ترقی، خوشحالی اور ان کے طرزِ زندگی میں بہتری ہے، حاجی علی مدد جتک
- وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ضلع کوئٹہ کے علاقے شعبان سمیت نوشکی اور مند میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہا
- بلوچستان پاکستان کو وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے خطوں سے جوڑنے کی جغرافیائی صلاحیت رکھتا ہے،جعفرخان مندوخیل
- قوم اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحد ہیں، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- سیانڑے پاکستانی اور عالمی لٹیرے
- حکمتِ عملی ہو تو ایسی

