کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں گھر میں دستی بم پھٹنے سے دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ لیویز حکا م کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے حبیب زئی میں ایک گھر میں موجود دستی بم پھٹنے سے دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔مزید کاروائی جاری ہے۔

