کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیاں کرنے والا فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد سرغنہ جمیل عرف ٹیٹک مارا گیا۔پاکستان ٹیلی ویژن نیوزنے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ فتنہ الہندوستان کے سرغنہ جمیل عرف ٹیٹک کی ہلاکت کی مصدقہ اطلاعات ہیں، دہشتگرد جمیل دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد جمیل ضلع پنجگور کا رہائشی اور پنجگور اوربلیدہ سمیت متعدد علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم تھا۔کہا گیا کہ فتنہ الہندوستان کا دہشت گرد جمیل عرف ٹیٹک 2022 میں پنجگور ہیڈکوارٹر پر حملے سمیت کئی کارروائیاں میں بھی ملوث رہا ہے۔اس سے قبل، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں بغاوت کو مسترد کرتے ہوئے بھارت کے حمایت یافتہ نام نہاد علیحدگی پسند تحریکوں کو سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا ذمہ دار قرار دیا تھا، صوبے میں کوئی بغاوت نہیں بلکہ نام نہاد علیحدگی پسند تحریکیں سرگرم ہیں، ان ریاست مخالف عناصر کا مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا اور تقسیم کرنا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی را بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بگڑنے کی اصل ذمہ دار ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

