لاہور(این این آئی)پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین چودھری محمد اشفاق کہوٹ اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ذبیع اللہ ناگرہ نے کہا ہے کہ اپنے وعدے اور عزم کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے انعقاد میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا جس کی وجہ سے سارے پاکستان میں انتخابی عمل کے موقع پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا،یکم نومبر کو منعقد ہونے والے پنجاب بار کونسل کے انتخابات کو بھی صاف اور شفاف بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ انتخابات میں شفافیت سے نظام کو پائیداری ملتی ہے، وکلا تنظیموں کے انتخابات میں شفافیت کی وجہ سے کوئی بھی نتائج پر انگلی نہیں اٹھا سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے لاکھوں افغان باشندوں کی دہائیوں تک میزبانی کی ہے،افغانستان کو کسی کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے،دیر پا امن کے لئے مذاکرات کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ وکلاء سمیت ساری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وقت آنے پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان نے جن کی شہ پر اشتعال انگیزی کی ساری دنیا اس سے آگاہ ہے،انہیں موثر جواب دینا بنتا تھا جو پاک فوج نے بروقت دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- موسم سرما میں گیس کے بغیر گزارہ مشکل، لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان
- دوران ملازمت وفات پانیوالے کیسکوملازمین کے بچوں میں تقرری کے احکامات تقسیم
- پشین،سیلاب سے متاثرہ 166 خاندانوں میں 830 مویشی تقسیم
- چین کے قومی دن پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی چینی قیادت،عوام کو مبارکباد
- بلوچستان واٹر ریسورسز مینجمنٹ بل 2026 پر قائمہ کمیٹی آبپاشی کا تفصیلی غور
- جھالاوان میڈیکل کالج کو فعال،مؤثر بنانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے،مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- بوستان تھانے کو جلائے یا تباہ کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، بابر یوسفزئی
- حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی،ریلیف کیلئے مختلف سطحوں پر کوششیں جاری ہیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- سرکاری طبی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہورہا،اصلاحاتی اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
- جنگ وسیع ہونے سے صحت کا نظام تباہ ہو سکتا ہے، یمن کے ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

